Friday, May 10, 2024

شہر قائد میں سوئی گیس نایاب ، کراچی والوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

شہر قائد میں سوئی گیس نایاب ، کراچی والوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے
February 7, 2019
 کراچی (92 نیوز) شہر قائد میں سوئی گیس نایاب ہونے لگی۔ کراچی والوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ کراچی میں موسم سرما میں بجلی کا مسئلہ کم ہوا تو گیس کی لوڈشیڈنگ نے سر اٹھا لیا۔ کلفٹن اور ڈیفنس جیسے پوش علاقے بھی  گیس  بحران کی زد میں آگئے۔ سرد موسم میں گیس کی بڑھتی  لوڈشیڈنگ  اور پریشر میں  کمی سے  صارفین  سخت پریشان ہیں۔ کہتے ہیں گیس کی عدم فراہمی سے اُن کے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ گیس بحران سے دکاندار بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔ گیس کی عدم فراہمی اور پریشر  کی کمی کے باعث سیلنڈر کا استعمال شروع کر دیا۔ بجلی  کی بار بار کی لوڈ شیڈنگ سے  تنگ کراچی  والے ان دنوں  گیس کی غیر اعلاانیہ لوڈ شیڈنگ کی شکل میں ایک نئی پریشانی جھیلنے پر مجبور ہیں۔