Friday, April 26, 2024

شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار، پارہ مزید گرنے کا امکان

شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار، پارہ مزید گرنے کا امکان
December 20, 2020

کراچی (92 نیوز) شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ شہر کا پارہ مزید گرنے کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک شہر سردی کی لپیٹ میں رہے گا۔

کراچی میں بھی سردی آگئی ہے۔ رات میں موسم سرد ہوجاتا ہے اور صبح کے اوقات میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے شہریوں نے بھی گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔

موسم کاحال بتانےوالے کہتےہیں کہ آئندہ دنوں کم سےکم درجہ حرارت 8سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے آئندہ دنوں سردی کی شدت اسی طرح برقرار رہے گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پورے سال سردیوں کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ اس موسم کا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا لیکن کراچی میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔