Thursday, May 9, 2024

شہر قائد میں بادلوں اور گھنگھور گھٹاؤں نے رنگ جما دیا

شہر قائد میں بادلوں اور گھنگھور گھٹاؤں نے رنگ جما دیا
September 3, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) شہر قائد میں بادلوں اور گھنگھور گھٹاؤں نے رنگ جما دیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ابر کرم برس پڑا۔

قائدآباد، لانڈی، کورنگی ،ملیر اور گلستان جوہر سےشروع ہونے والا بارش کا سلسلہ گلشن اقبال، عزیزآباد اور اورنگی ٹاون سے ہوتا ہوا کیماڑی پہنچا۔ چند منٹ ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور چورنگیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ حکومتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے رحمت زحمت بن گئی۔

دوسری جانب بارش ہوتے ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ کےالیکٹرک کے کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ گلستان جوہر، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی کےعلاقوں میں بجلی غائب رہی۔ سرجانی ٹان، نیوکراچی، گلشن معمار میں بھی بجلی غائب ہو گئی۔ شہر کے کچھ علاقوں میں تو بجلی بحال کر دی گئی تاہم بہت سے علاقےاب بھی بجلی سے محروم ہیں۔