Wednesday, April 24, 2024

شہر قائد میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری

شہر قائد میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری
April 19, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بجلی کا بحران حل نہ ہو سکا  ۔شہر میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ شہری کہتے ہیں  فریاد کریں تو کس سے ، کوئی سننے والا نہیں ۔ ادھر کےالیکٹرک نے گیس نہ ملنے کی وجہ سے شارٹ فال مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ۔ گیس کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو آج بھی 500 میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ا ٹھارہ دن گزر گئے لیکن  شہر کے مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔