Thursday, April 25, 2024

شہر قائد سے تجاوزات کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا

شہر قائد سے تجاوزات کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا
November 11, 2020

کراچی ( 92 نیوز) شہر قائدسے تجاوزات کا خاتمہ ممکن نہ ہوسکا ۔ ملیر اور قائد آباد میں ہر جگہ  تجاوزات نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی جسکی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا۔

سپریم کورٹ کے احکامات کام آئے نہ ہی ضلعی انتظامیہ کے اعلانات ،ملیر 15پر موجود تجاوزات ،پتھارے اور غیر قانونی رکشہ اسٹنڈ نے ٹریفک کی روانی شدید متاثرکی ہوئی ہے  جسکی وجہ شہری شدید اذیت کا شکار ہورہے ہیں ۔

ٹریفک پولیس نے خراب صورتحال کی ذمہ داری ڈی ایم سی ملیر پر ڈال ڈی ، میونسپل کمشنر ملیر کا کہنا ہے کہ تجاوزات ہٹانے کے لئے کاروائی کی جاتی ہیں مگر متبادل جگہ نہ ہونے کی وجہ سے پتھارے دوبارہ قائم ہوجاتے ہیں ۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ملیر 15سے میمن گوٹھ جانے والی سڑک کو کشادہ کرنے کا ساتھ ساتھ تجاوزات کا خاتمہ کرے تاکہ عوام کی پریشانی کا خاتمہ ہو۔