Friday, April 19, 2024

'شہر خموشاں کے باسیوں کیلئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت'

'شہر خموشاں کے باسیوں کیلئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت'
October 24, 2015
لاہور (92نیوز) محرم الحرام کی منا سبت سے ملک بھر میں لوگ اہل خانہ کے ہمراہ اپنے پیا روں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور پھول رکھنے کیلئے شہر خا مو شاںکا رخ کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 9 اور 10 محرم کو مسلمان اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دیتے ہیں اور ان کی مغفرت و بخشش کیلئے دعا کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ملک بھر کے قبرستانوں میں لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور یہ سلسلہ 9 محرم الحرام سے لیکر 10 محرم الحرام تک جاری رہتا ہے۔ آج صبح فجر کی نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے قبرستانوں کا رخ کیا۔ اس موقع پر قبرستانوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کا رش بھی دیکھنے میں آیا۔ لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر مٹی، پھول ڈالتے اور اگر بتیاں لگاتے ہوئے نظر آئے۔ بعض افراد قبروں پر مٹی کا لیپ اور پانی کا چھڑکاو¿ کرتے رہے جبکہ خواتین اور بچیاں قرآن خوانی اور مرد اپنے پیاروں کیلئے دعائے مغفرت کر تے رہے۔