Thursday, May 2, 2024

شہر بے مثال میں ملکی ثقافت کے حسین رنگ بکھر گئے

شہر بے مثال میں ملکی ثقافت کے حسین رنگ بکھر گئے
January 10, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) شہر بے مثال میں ملکی ثقافت کے حسین رنگ جھلکنے لگے۔  فن کے متوالوں نے ثقافتی کلچر کی ترویج کی تو گلوکارنے بھی ماحول کو سریلا بنا دیا۔ پنجابی ، سندھی ، بلوچی اور پشتون کلچر ایک ہی چھت تلے نظر آئے۔ وفاقی دارالحکومت کے لوک ورثہ میں چاروں صوبوں کی ثقافت کا خوبصورت نظارہ دیکھنے میں آیا۔ روایتی پہناوے زیب تن کئے فنکاروں کی اعلیٰ پرفارمنس، سرسنگیت لاجواب ، گلوکار کا بھی من موہنا انداز سب کو بھا گیا۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا شروع ہوا تو کوئی اپنے قدم زمین پر نہ ٹکا سکا۔ صوفیانہ کلام کی محفل سجی تو شرکا عش عش کر اٹھے۔ اپنی روایات کی پاسداری کرنے والے خوشی سے نہال دکھائی دیئے۔ شائقین نے ثقافتی ورثہ کو مؤثر طور پر فروغ دینے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان کے ثقافتی گلدستے میں علاقائی پھول کلیوں کی اپنی ہی  انفرادیت ہے اور نئی نسل تک یہ امانت پہنچانا ایک قومی فریضہ ہے۔