Monday, September 16, 2024

مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کا سلسلہ عروج پر

مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کا سلسلہ عروج پر
September 1, 2017

لاہور (92 نیوز) عیدالاضحیٰ کے لئے مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔کہیں بھاؤ تاؤ ہو رہا ہے تو کہیں بحث وتکرار۔ بارش کے باعث بھی شہریوں اور بیوپاریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

عیدقربان میں ایک دن رہ جانے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے خاندان اور دوستوں کے ہمراہ مویشی منڈیوں کا ر خ کر لیا۔ مویشی منڈیوں میں اپنے من پسند جانوروں کی تلاش بھی جاری ہے اور شہریوں اور بیوپاریوں کے درمیان بھاؤ تھاو بھی کیا جا رہا ہے۔

مویشی منڈیوں میں کوئی بکرے خرید رہا ہے تو کوئی بیل جبکہ شہری قیمتیں زیادہ ہو نے کا شکوہ کر تے ہو ئے بھی نظر آتے ہیں۔

اچانک برسنے والی موسلادھار بارش نے منڈیوں میں بیوپاروں اور خریداروں کیلئے مشکالت پیدا کر دیں۔