Friday, March 29, 2024

شہر اقتدار کا میئر کون بنے گا ؟ نون لیگ اور پی ٹی آئی نے جوڑ توڑ شروع کر دیا

شہر اقتدار کا میئر کون بنے گا ؟ نون لیگ اور پی ٹی آئی نے جوڑ توڑ شروع کر دیا
December 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ نے میدان مار لیا۔ پچاس نشستوں میں سے حکمران جماعت اکیس‘ پی ٹی آئی سولہ جبکہ تیرہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ مئیر اور ڈپٹی مئیر کے لیے نون لیگ اور تحریک انصاف نے جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دار الحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ہوئے۔ مسلم لیگ (ن)‘ تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں کے درمیان کئی نشستوں پر کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق اسلام آباد کی یونین کونسل ایک سے پی ٹی آئی کے راجہ شیراز‘ یوسی دو سے آزاد امیدوار سردار فیصل‘ یونین کونسل تین سے ن لیگ کے چودھری مشتاق‘ یونین کونسل پانچ سے ن لیگ کے راجہ واحد کیانی، یونین کونسل چھ سے ن لیگ کے راجہ وقار‘ یونین کونسل سات سے پی ٹی آئی کے راجہ قیصر‘ یونین کونسل آٹھ سے پی ٹی آئی کے راجہ خرم‘ یونین کونسل نو سے آزاد امیدوار راجہ ذوالقرنین‘ یونین کونسل دس سے آزاد امیدوار راجہ زاہد‘ یونین کونسل 11 سے آزاد امیدوار قاضی عادل‘ یونین کونسل 12 سے آزاد امیدوار چودھری اظہر‘ یونین کونسل 13 سے ن لیگ کے قاضی فیصل‘ یونین کونسل 14 سے آزاد امیدوار ندیم اختر‘ یونین کونسل 15 سے پی ٹی آئی کے ملک اخلاق‘ یونین کونسل 16 سے چودھری حنیف آزاد امیدوار‘ یونین کونسل 17 سے قیصر جاوید بھٹی آزاد امیدوار‘ یونین کونسل 18 سے ن لیگ کی وسیم ثنائ‘ یونین کونسل 19 سے ن لیگ کے منظور‘ یونین کونسل 20 سے ابرار شاہ آزاد امیدوار‘ یونین کونسل 21 سے پی ٹی آئی کے ملک عامر‘ یونین کونسل 22 سے ن لیگ کے چودھری مطلوب‘ یونین کونسل 23 سے جمیل کھوکھر آزاد امیدوار‘ یونین کونسل 24 سے ن لیگ کے ظاہر شاہ‘ یونین کونسل 25 سے پی ٹی آئی کے عتیق خٹک‘ یونین کونسل 26 سے ن لیگ کے چوہدری اللہ دتہ‘ یونین کونسل 27 سے پی ٹی آئی کے انجم شہزاد تنولی‘ یونین کونسل 28 سے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد‘ یونین کونسل 29 سے پی ٹی آئی کے خرم بختیار‘ یونین کونسل 30 سے آزاد امیدوار نعیم گجر چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں جبکہ یونین کونسل 31 سے پی ٹی آئی کے احمد خان‘ یونین کونسل 32 سے ن لیگ کے ملک منیر‘ یونین کونسل 33 سے پی ٹی آئی کے ملک عارف‘ یوسی 34 ن لیگ کے نثار احمد‘ یونین کونسل 35 سے پی ٹی آئی کے ملک رفیق‘ یونین کونسل 36 سے پی ٹی آئی کے فیصل ندیم‘ یونین کونسل 37 سے پی ٹی آئی کے ملک ساجد‘ یونین کونسل 38 سے پی ٹی آئی کے تنویر قاضی‘ یونین کونسل 39 ن لیگ کے عبد الرزاق‘ یونین کونسل 40 سے پی ٹی آئی کے علی اعوان‘ یونین کونسل 41 سے پی ٹی آئی کے سردار مہتاب‘ یونین کونسل 42 سے ن لیگ کے فرمان‘ یونین کونسل 43 سے ن لیگ کے ملک اشفاق‘ یونین کونسل 44 سے پی ٹی آئی کے عبد الجلیل‘ یونین کونسل 45 سے ملک مہربان آزاد‘ یونین کونسل 46 سے ن لیگ کے حفیظ الرحمان‘ یونین کونسل 47 سے ملک رضوان آزاد امیدوار‘ یونین کونسل 48 سے اعظم خان آزاد امیدوار‘ یونین کونسل 49 سے ن لیگ کے ذیشان نقوی‘ یونین کونسل 50 سے پی ٹی آئی کے شعیب خان چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔