Friday, April 26, 2024

شہر اقتدار میں کورونا وائرس کے تدارک کا مشن ، بھارہ کہو میں کلورین اسپرے شروع

شہر اقتدار میں کورونا وائرس کے تدارک کا مشن ، بھارہ کہو میں کلورین اسپرے شروع
March 29, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بحریہ ٹائون ، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور این ڈی ایم اے نے بھارہ کہو میں کلورین اسپرے شروع کر دیا۔ بہارہ کہو میں جراثیم کش سپرے میں بحریہ ٹائون کی 50 گاڑیاں استعمال کی گئیں۔ آٹھ فائرٹینڈر اور 42 واٹر بائوزر استعمال کیے جارہے ہیں۔ بحریہ ٹائون کی جانب سے 100 سے زائد روڈ کلینر بھی زیر استعمال ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اسد اللہ نے بتایا کہ بہارہ کہو کے بعد شہزاد ٹائون اور رمشا کالونی میں بھی آپریشن کیا جائے گا ۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے میٹرو پولٹین کارپوریشن کی طرف سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں اسپرے جاری ہیں۔ کلورین واش اور سپرے میں 9 ٹینکرز حصہ لے رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں تجارتی مراکز میں کلورین واش اور اسپرے کیا جارہا ہے۔ جی سکس، جی سیون اور جی نائن مراکز ،جی الیون مرکز، آئی نائن، آئی ٹین مراکز میں بھی اسپرے کر لیا گیا ہے۔