Friday, March 29, 2024

شہر اقتدار میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا

شہر اقتدار میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا
May 21, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) شہر اقتدار میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا، کھلے گٹر اور  جگہ جگہ ٹھہرا پانی موذی مرض کا باعث بن سکتا ہے ۔ اسلام آباد جہاں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور کھلے گھڑوں میں ٹھہرا پانی ڈینگی جیسے مرض کے پھیلنے کا باعث بنتا ہے مگر اس مسلئے کے حل کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ڈینگی کے مریض میں سر درد ،تیز بخار اور جوڑوں میں درد کی علامات پائی جاتی ہیں۔ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے مرض کی شدت کو کم کیاجاسکتا ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری گھروں میں صاف پانی ذخیرہ کرنے والے برتنوں اور ٹینکی کو ڈھانپ کر رکھیں، گملوں یا کیاریوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ لوگوں کو چاہیے کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں تاکہ ڈینگی جیسے موذی مرض سے محفوظ رہا جا سکے ، دوسری جانب شہر اقتدار میں کھلے گٹروں اور ٹھہرے پانی کا نکاس بھی اشد ضروری ہے ۔