Friday, April 19, 2024

شہر اقتدار میں ضلعی انتظامیہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کرانے کیلئے متحرک

شہر اقتدار میں ضلعی انتظامیہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کرانے کیلئے متحرک
June 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) شہر اقتدار میں کورونا کے حملوں میں تیزی آگئی۔ ضلعی انتظامیہ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کرانے کیلئے متحرک ہو گئی۔ دکانداروں کے ساتھ ساتھ شہریوں پرجرمانہ عائد کرنا شروع کردیئے۔ ماسک نہ پہننے پر جرمانہ، جیل کی ہوا بھی کھانا پڑ سکتی ہے۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں کے بعد شہریوں پر بھی جرمانہ کا عائد کرنا شروع کردئیے، ماسک نہ پہننے پر پانچ سو سے تین ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جانے لگا۔ اسسٹنٹ کمشنر رورل عبداللہ محمود نے بتایا کہ  ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تمام زونز کے اے سیز مارکیٹوں  کو چیک کرتے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرتے  ہیں، ان کا کہناتھاکہ حفاظتی اقدامات میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں نے بھی ماسک نہ پہننے والوں سے حفاظتی اقدامات اپنانے کی اپیل کردی۔ اسسٹنٹ کمشنر رورل  کا کہنا تھا کہ  کوئی بھی شہری بغیر ماسک کے دکان میں داخل ہوگا تو جرمانہ دکاندار کو ادا کرنا پڑے گا۔