Thursday, May 9, 2024

شہر اقتدار میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئی

شہر اقتدار میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئی
August 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر کی طرح شہر اقتدار میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئی۔ بازاروں میں جگہ جگہ قومی پرچموں کے اسٹالز سج گئے۔ شہر بھر میں جشن آزادی کے حوالے سے پاکستانی پرچم ، جھنڈیوں ، بیجز اور دیگر آرائشی اشیاء کی فروخت کے لیے سیکڑوں عارضی اسٹال قائم ہو گئے ہیں۔ 14 اگست قریب آتے ہی محب وطن پاکستانی ان سٹالز کی طرف کھینچے چلے آتے ہیں۔ قومی پرچم ،جھنڈیوں ، کیپ اور بچوں کے پاکستانی پرچم والے ڈیزائن پر مبنی کپڑوں اور ٹی شرٹس کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے۔ زندہ قومیں اپنے قومی تہواروں کی بھرپور تیاری کرتی ہیں۔ ماہ اگست کے شروع ہوتے ہی سبز ہلالی پرچموں کی بہار آجاتی ہے۔ لہراتے سبز ہلالی پرچم اس بات کا ثبوت ہیں کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں قوم کا اپنے وطن سے اظہار کا جزبہ کبھی ماند نہیں پڑتا۔