Friday, April 26, 2024

شہداد کوٹ ، لنگھ جھیل پر تین روزہ کلرز آف قمبر شہداد کوٹ فیسٹول کا افتتاح

شہداد کوٹ ، لنگھ جھیل پر تین روزہ کلرز آف قمبر شہداد کوٹ فیسٹول کا افتتاح
January 13, 2018

شہداد کوٹ (92 نیوز) لنگھ جھیل پر تین روزہ کلرز آف قمبر شہداد کوٹ فیسٹول کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاح رکن صوبائی اسمبلی نواب سردار خان چانڈیو اور غلام مجتبیٰ اسران نے کیا۔
ضلع قمبر کے قیام کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پہلی بار میگا فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کھیل، ثقافتی ملاکھڑے اور دیگر پروگرام پیش کئے گئے۔ فیسٹیول کے انعقاد پر قمبر کے عوام پھولے نہیں سما رہے۔
ضلع بھر کے مختلف کالجز اور اسکولز کے طلبہ نے بڑی تعداد میں فیسٹول میں شرکت کی۔
تقریب میں تاریخی لنگھ جھیل کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر رنگ و روشنیوں کی برسات کر دی گئی۔
مقررین نے کہا کہ ایسے پروگرام ہر سال منعقد کئے جانے چاہئیں۔
فیسٹول کے انعقاد کا سہرا پیپلز پارٹی کے سر ہے جس نے قمبر کے عوام کو تفریح کا موقع فراہم کیا۔
فیسٹیول کے آخری روز چودہ جنوری کو محفل موسیقی اور صوفی نائٹ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔