Thursday, April 18, 2024

شہداد پور: غلام محمد جکھرو میں ایک شخص کی فائرنگ، بیوی اور بیٹے سمیت تین افراد قتل

شہداد پور: غلام محمد جکھرو میں ایک شخص کی فائرنگ، بیوی اور بیٹے سمیت تین افراد قتل
December 4, 2015
شہدادپور (نائنٹی ٹو نیوز) شہداد پور کے قریب لنڈو تھانے کی حدود میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور بیٹے سمیت تین افراد کو قتل کر دیا۔ تہرے قتل کی واردات شکارپور کے گاؤں غلام محمد جکھرو میں پیش آئی جہاں گل شیر جکھرو نے اپنے ہی گھرمیں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی وزیراں، بیٹا بشارت اور قریبی رشتہ دار نورل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہیں پہنچی اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ قاتل گل شیر جکھرو نشئی ہے اور واردات کے وقت بھی نشے میں تھا۔