Saturday, May 11, 2024

شہدائے کربلاء کے چہلم پر عقیدت مندوں کیلئے جگہ جگہ سبیلوں کا اہتمام

شہدائے کربلاء کے چہلم پر عقیدت مندوں کیلئے جگہ جگہ سبیلوں کا اہتمام
October 20, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں شہدائے کربلاء  کے چہلم پر عقیدت مندوں کی جانب سے نذرو نیاز اور جگہ جگہ سبلیوں کا اہتمام کیا گیا ،  شارع فیصل پر  گرما گرم حلوہ پوری، ٹھنڈا پانی، مشروبات اور  مختلف اقسام کے پھلوں سے عزاداروں کی تواضع کی گئی ۔ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر کراچی میں پیدل سفر کرنے والے عزا داروں کیلئے سبیلوں کا انتظام کیا گیا ، عقیدت مندوں اور مخیر افراد کی جانب سے نذرو نیاز کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ شارع فیصل پر زینبیہ موکب میں پیدل چلنے والے جلوس کے شرکا کیلے آرام گاہ، طبی امداد اور لنگر کا خاص اہتمام کیا گیا  ، گرما گرم حلوہ پوری، ٹھنڈا پانی، مشروبات اور مختلف اقسام کے پھلوں سے عزاداروں کی تواضع کی گئی ۔ تپتی ریت پر کربلا کے شہدا پر ڈھائے جانے والے مظالم کو یاد کرکے ہر شخص اشکبار ہوکر جلوس میں شرکت کیلئے پہنچا ۔