Thursday, May 9, 2024

شہدائے کربلا کی یاد میں لاہور میں  جگہ جگہ  سبیلوں کا اہتمام

شہدائے کربلا کی یاد میں لاہور میں  جگہ جگہ  سبیلوں کا اہتمام
September 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز) محرم الحرام کے دوران سبیلیں لگانے کا سلسلہ بھی اپنے عروج پر ہے ، لوگ شہدائے کربلا کی یاد میں شہر کی مختلف جگہوں پر پانی ،دودھ اور شربت کی سبیلوں  کا اہتمام کررہے ہیں ۔ میدان کربلا میں نواسہ رسولؐ اور انکے جانثاروں کی عظیم قربانی  ایک ایسا طرز عمل جس نے مسلمانوں کو صبرو استقامت کا وہ سبق دیا جو رہتی دنیا تک سب کی رہنمائی کرتا رہے گا ۔ واقعہ کربلا کی یاد میں ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں روایتی جلوس برآمد ہوئے ، شہر کی گلی گلی میں کربلا کے شہداء کو انتہائی عقیدت و احترام سے پرسا دینے کا سلسلہ جاری ہے  تو وہیں کربلا کے بہتر پیاسوں کی یاد میں پانی اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں ۔ عزادار اپنی استطاعت کے مطابق نو اور دس محرم کو یہ سبیلیں لگا کر راہگیروں کو روک روک کر پانی پلاتے ہیں ،ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر سال اس عمل میں ضرور شامل ہو ۔