Wednesday, April 24, 2024

شہدائے کربلا کی یاد میں دنیا بھر میں ماتمی جلوس نکا لے گئے

شہدائے کربلا کی یاد میں دنیا بھر میں ماتمی جلوس نکا لے گئے
October 24, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)شہدائے کربلا کی یاد میں ایران، لبنان ،فلسطین ، شام اور مشرق وسطیٰ میں بھی ماتمی جلوس نکالے گئے اور مجالس عزا بپا کی  گئیں،عراق  میں لاکھوں عزاداروں نے روضہ امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ پر حاضری دی۔ تفصیلات کےمطابق شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد میں  دنیا  بھر میں یوم عاشور پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ سب سے بڑا اجتماع  عراق میں روضہ نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ پر ہوا جہاں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں مردو خواتین عزادار عقیدت و احترام کی ایک مخصوص فضا  میں نظر آئے۔ ایران کے متعدد شہروں میں ماتمی جلوس نکالے گئے، جن میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی بحرین میں بھی  شہدائے کربلا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ فلسطین، شام اورلبنان میں بھی  یومِ عاشورپربڑے بڑے جلوس نکالے گئےجن کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کئےگئے تھے۔ دنیا کے دیگرممالک میں بھی تعزیے، اورعلم کے جلوس نکالےگئےمجالس شامِ غریباں برپا ہوئیں، جن میں ذاکرین نے شہدائے کربلا کی عظمت اور قربانی کے مقصد پر روشنی ڈالی ۔