Thursday, May 16, 2024

شہدائے کربلا کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے عراق میں لاکھوں زائرین کی آمد

شہدائے کربلا کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے عراق میں لاکھوں زائرین کی آمد
September 8, 2019
کربلا ( 92 نیوز) شہدائے کربلا  کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے عراق میں لاکھوں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،  پاکستان سمیت دنیا بھر سے مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد 9اور 10محرم الحرام کی مجالس اور عزاداری میں شرکت کیلئے کربلائے معلیٰ پہنچ گئی۔ لاکھوں غیر ملکی زائرین سید الشہدا حضرت امام حسینؓ اور آپ کے ساتھیوں کی زیارت کے لیے کربلائے معلی پہنچے، جن میں ایران، پاکستان اور ہندوستان سے آنے والے زائرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے، خواتین اور بچے بھی اظہار عقیدت میں کسی سے پیچھے نہیں۔ عراق کے مختلف شہروں سے بھی لوگ شہدائے کربلا کو سلام عقیدت پیش کرنے  کربلائے معلیٰ پہنچے ، یوم عاشور منانے کے لیے دنیا بھر سے مقدس شہر آنے والوں کی تعداد میں وقت وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہاہے، کربلائے معلی آنے والے راستے پیدل چلنے والے زائرین سے بھرے پڑے ہیں۔ کربلائے معلیٰ سمیت عراق کے دیگر شہروں میں عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔