Thursday, April 25, 2024

شہدائے کربلا کا چہلم، آج ملک بھر میں جلوس نکالے جا رہے ہیں

شہدائے کربلا کا چہلم، آج ملک بھر میں جلوس نکالے جا رہے ہیں
October 30, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی، لاہور، ملتان سمیت ملک بھر میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہلم کےموقع پر آج جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ مختلف مقامات پر مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں واقعہ کربلا کو بیان کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہلم پر سیکیورٹی پلان مکمل ہع چکا ہے۔ سولہ ایس ایس پیز، 43 ڈی ایس پیز میدان میں ہیں۔ جلوس کے راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ 82 موبائلیں، 65 موٹرسائیکلیں اور 7 بکتربند گاڑیاں بھی ساتھ ہیں۔ شہدا چہلم کے جلوس کے موقع پر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک دن کے لئے پابندی عائد ہے جبکہ جلوس کے راستوں اور اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بند ہے۔