Friday, May 17, 2024

شہداءکی یاد میں شہر شہر ریلیاں‘ ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری

شہداءکی یاد میں شہر شہر ریلیاں‘ ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری
December 16, 2015
لاہور (92نیوز) دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کے خلاف پورا ملک آرمی پبلک سکول کے بچوں کی قربانی کی گواہی دے رہا ہے۔ مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جبکہ تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور پر پوری قوم یک زبان ہے۔ ملک بھر میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقاریب منعقد کی جارہی ہیں جبکہ شہداءکو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ پنجاب کے شہروں میں ریلیوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لاہور، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، اوکاڑہ سمیت مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوئیں جبکہ ریلیوں میں عوام نے دہشت گردی کے خلاف پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ سندھ کے شہروں گھوٹکی ، سکھر ، حیدرآباد ، ڈھڑکی سمیت دیگر علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں جس میں شہریوں نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر سانحہ اے پی ایس کے شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ ہری پور کے سکولوں میں تقریبات منعقد کی گئیں۔ اساتذہ اور دیگر مقررین نے شہداءکو شاندار الفاظ میں خراج عقید ت پیش کیا۔ اسی طرح کوئٹہ میں بھی مختلف تقریبات میں شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی جائے گی۔ 1 2 3 4 5 11 APS 2 APS Events APS Martyrs APS