Saturday, September 7, 2024

شہداءکی عظیم قربانیوں کی یاد میں خیبرپختونخوا پولیس آج یوم شہداءمنا رہی ہے

شہداءکی عظیم قربانیوں کی یاد میں خیبرپختونخوا پولیس آج یوم شہداءمنا رہی ہے
August 4, 2015
پشاور (92نیوز) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان کی بازی لگانے والے خیبرپختونخوا پولیس کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے آج یوم شہداءمنایا جارہا ہے۔ شہید کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیورکی قبر پرپھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی ہوئی۔ گزشتہ سات سالوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کے ایک ہزار پانچ سو گیارہ پولیس اہلکاروں اور افسران نے جان دے کرقوم کو محفوظ بنایا۔ ان شہداءکی عظیم قربانیوں کی یاد میں آج صوبے میں پولیس شہداءکا دن منایا جارہا ہے۔ یوم شہداء کے موقع پر2010ءمیں چار اگست کے دن دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیور کی قبر پر پولیس افسران نے پھولوں کی چادر چڑھائی، سلامی دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی بھی کی گئی۔ یوم شہداءکے سلسلے میں آج دن بھر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔