Wednesday, April 24, 2024

شہدا کے لواحقین کو 20لاکھ، زخمیوں کو 10لاکھ روپے امداد دی جائیگی : قائم علی شاہ

 شہدا کے لواحقین کو 20لاکھ، زخمیوں کو 10لاکھ روپے امداد دی جائیگی : قائم علی شاہ
October 24, 2015
جیکب آباد(92نیوز)وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ جیکب آباد دھماکے پر بے حد افسوس ہے ،شہدا کے لواحقین کو20لاکھ،زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ جیکب آباد واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ جیکب آباد دھماکے پر بے حد افسوس ہے لیکن شہدا کے لواحقین کو بیس لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو دس لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کو دو لاکھ  روپے حکومت کی طرف سے امداد دی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائینگی اورذمہ داران کو سزا دلوائی جائیگی۔