Friday, April 19, 2024

شہد کی مکھی آدھا کلو شہد بنانے کے لئے 35 لاکھ آڑانیں بھرتی ہے

شہد کی مکھی آدھا کلو شہد بنانے کے لئے 35 لاکھ آڑانیں بھرتی ہے
May 21, 2019
 بھکر (92 نیوز) اللہ تعالی نے شہد میں ایسی بے شمار خصوصیات رکھی ہیں کہ جن کو جان کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ شہد کی مکھی آدھا کلو شہد بنانے کے لئے 35 لاکھ آڑانیں بھرتی ہے۔ خالص اور قدرتی شہد کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ وہ ہزار سال تک بھی خراب نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کے ذائقے میں ذرا برابر بھی فرق آتا ہے۔ شہد کو ہزاروں برس سے طبی فوائد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے اور آج بھی دنیا کے بیشتر ممالک میں یہ روایت برقرار ہے۔ شہد کی مکھی آدھا کلو شہد بنانے کے لئے 35 لاکھ اڑانیں بھرتی ہے اور 50 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرتی ہے۔ شہد کی مکھی جس راستے سے گزرتی ہے وہاں کے پھولوں کی خوشبو اپنی یادداشت میں محفوظ کر لیتی ہے اور شہد جمع کرنے کے بعد اسی یادداشت کے ذریعے اپنے چھتے پر پہنچ جاتی ہے۔