Saturday, May 11, 2024

شہبازگل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلبی

شہبازگل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلبی
October 28, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

لاہور کی سیشن کورٹ نے شہباز گل کو ذاتی حیثیت میں یکم نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ وارنٹ گرفتاری نجی کمپنی کے دائر کردہ ہتک عزت کے دعوی پر جاری کیے گئے۔