Saturday, April 20, 2024

شہبازکی گرفتاری پرن لیگ احتجاج کیلئے تیار،قومی وپنجاب اسمبلی کااجلاس بلانے کاالٹی میٹم

شہبازکی گرفتاری پرن لیگ  احتجاج کیلئے تیار،قومی وپنجاب اسمبلی کااجلاس بلانے کاالٹی میٹم
October 8, 2018
لاہور ( 92 نیوز)شہباز شریف کےاحتساب پرن لیگ نےاحتجاج کیلئےکمرکس لی  ، ن لیگ نے کل تک قومی اورپنجاب اسمبلی کااجلاس بلانے کاالٹی میٹم دے دیا،  اجلاس نہ ہوئے تواسمبلیوں کے باہر احتجاج کی دھمکی بھی دے ڈالی  ، لیگی رہنماؤں  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوتے   کہا  کہ اسمبلیوں کےبعد ملک بھر میں سڑکوں پرآئیں گے ، شہبازشریف کی بغیرثبوت گرفتاری جمہوریت پر حملہ ہے۔ شہبازشریف کا احتساب لیگیوں کو چبھنے لگا ، احتجاجی سیاست کے طعنے دینے والے خود احتجاج کیلئے تیار ہو گئے  اور  نیب کی کارروائیوں کو انتقامی قرار دےدیا ۔  رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی بغیر ثبوت گرفتاری جمہوریت پر حملہ اور پارلیمنٹ کی توہین ہے ، مشاہداللہ بولے وہ سب کچھ دیکھ چکے، دھمکیوں سے ڈرنےوالے نہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن  کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی بیٹھک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے شہبازشریف کی گرفتاری پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا،  اجلاس نہ بلائے جانے کی صورت میں لیگی رہنما اسمبلیوں کے باہر احتجاج کی دھمکیاں دینے لگے ۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مفروضوں پر شہبازشریف کی گرفتاری جمہوریت پر حملہ، پارلیمنٹ کی توہین اور ضمنی الیکشن پر اثرانادز ہونی کی کوشش ہے، انتقامی کارروائیوں کو بےنقاب کرینگے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہداللہ خان نے کہا کہ عمران خان نے دھمکی آمیز پریس کانفرنس کی، جس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، تاہم وہ ڈرنے والے نہیں ہیں ۔ مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت مل ہی گئی ہے تو لوگ دھمکیوں کا نہیں  بلکہ پانچ کروڑ نوکریوں کا انتظار کر رہے ہیں، عوام پوچھ رہے ہیں کہ مہنگائی کیوں بڑھی؟، عمران خان کو ان سوالات کا جواب دینا پڑے گا۔