Thursday, March 28, 2024

شہبازلوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ نبھائیں جس پر نام بدلنے کا اعلان کیاتھا،شہلا رضا

شہبازلوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ نبھائیں جس پر نام بدلنے کا اعلان کیاتھا،شہلا رضا
June 25, 2018
کراچی ( 92 نیوز) عام انتخابات کی آمد آمد ہے اور ہر جگہ وعدوں ، خدمتوں اور تبدیلیوں  کا دور دورہ  ہے ، امیدوار وٹرز کو لبھانے کیلئے کبھی پیرس تو کبھی جدید ترین شہر کے سنہرے خواب دکھارہے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف شہر قائد پہنچے تو عوام کو موقع ملنے پر پاکستان کا جدید ترین شہر بنانے کا خواب دکھا دیا جس کے جواب میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی شہلا رضا نے بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کو جدید ترین شہر بنانے کا وعدہ کرنے سے پہلے شہباز شریف اپنے سابقہ وعدے تو پورے کر لیں ۔ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پہلے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ تو نبھائیں جس پر اپنا نام بدلنے  کا اعلان کیا تھا ، میاں صاحب لاہور پنجاب کا نام نہیں ، گوالمنڈی کے گٹر اور جنوبی پنجاب کا حال دیکھیں۔ شہباز شریف کے وعدوں پر میئر کراچی نے بھی بھرپور انٹری دی اور   کہا کہ شہباز شریف صرف سیاسی بیان بازی کر رہے ہیں ۔کراچی کے ووٹرز تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو قریب سے دیکھ چکے ہیں، اگر تین ماہ میں کراچی کے مسائل حل ہو سکتے ہیں تو ہم ان کے گن گائیں گے ۔