Thursday, March 28, 2024

شہبازشریف کے دور میں 4گھر وزیراعلیٰ ہاؤس ڈکلیئر ہوئے ، رپورٹ منظر عام پر آگئی

شہبازشریف کے دور میں 4گھر وزیراعلیٰ ہاؤس ڈکلیئر ہوئے ، رپورٹ منظر عام پر آگئی
December 11, 2018
لاہور ( 92 نیوز) شہبازشریف کے دور میں چار گھروں کو  وزیراعلیٰ ہاؤس ڈکلیئر کیا گیا جن پر 50 کروڑ روپے کے اخراجات ہوتے رہے ، رپورٹ منظر عام پر آگئی  ، پنجاب حکومت نے  تفصیلات ایوان میں لانے کا اعلان  کر دیا۔   شہبازشریف کو بطور وزیراعلیٰ پانچ سال میں 35 غیرملکی تحائف ملے ، بھارتی ہائی کمشنر سے ملنے والا چاندی کا برتن ، چین سے آنے والی گھڑی اور آذربائیجان سے آنے والا قالین خادم اعلیٰ گھر لے گئے ۔ سابق وزیراعلیٰ  پنجاب شہباز شریف کو ملنے والے غیر ملکی تحائف کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی،اُن کے گزشتہ پانچ سال کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئی ۔ رپورٹ کے  مطابق شہباز شریف نے بھارتی ہائی کمشنر کی طرف سے ملنے والا چاندی کا برتن اپنے گھر منتقل کیا،چین سے ملنے والی سلک  کے کپڑے پر بنی گھڑی بھی ذاتی رہائش گاہ منتقل کی جبکہ آذر بائیجان کے وزیر کی طرف سے ملنے والا اللہ تعالیٰ کے ناموں والا قالین  بھی اپنے پاس رکھا۔ رپورٹ کے  مطابق  29 تحائف وزیراعلیٰ پنجاب کے اسٹور میں رکھے گئے۔