Tuesday, April 23, 2024

شہبازشریف کے خلاف آشیانہ اقبال اسکینڈل میں اختیارات سے تجاوز کرنے کا ریفرنس تیار

شہبازشریف کے خلاف آشیانہ اقبال اسکینڈل میں اختیارات سے تجاوز کرنے کا ریفرنس تیار
November 21, 2018
لاہور (92 نیوز) نیب نے آشیانہ اقبال اسکینڈل میں شہبازشریف کے خلاف ریفرنس تیارکرلیا، شہبازشریف سمیت چارافراد کے خلاف ریفرنس چوبیس نومبرکوفائل کئے جانے کاامکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی ٹیم نے ریفرنس سے متعلق چیئرمین نیب کو بریف کردیا ہے۔ ذرا ئع نے بتایا کہ ملزم شہباز شریف نے  بطوروزیراعلی غیر قانونی طور پر پی ایل ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طاقت کا غیرقانونی استعمال کیا۔ شہباز شریف کی شریک ملزم فواد حسن فواد سے باہمی ملی بھگت سے میرٹ پر آنے والی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کروایا گیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر من پسند کمپنی کو غیر قانونی منافع دینے کی غرض سے ٹھیکہ منسوخ کروایااور اسی کمپنی سے غیرقانونی طور پر مالی فوائد حاصل کئے۔ ذرائع کادعویٰ ہے کہ شہباز شریف نے اکیس اکتوبر دوہزارچودہ کو آشیانہ اقبال پراوجیکٹ کا ٹھیکہ پی ایل ڈی سی سے ایل ڈی اے کو منتقل کرنے کاحکم دیا۔ ان اقدامات سے پی ایل ڈی سی کے وجود کی نفی ہوتی نظر آئی اورخزانے کا کروڑوں کا نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف نےسابق ڈی جی ایل ڈی اے احدچیمہ کے دورمیں غیرقانونی طورپرایل ڈی اے کو ٹھیکہ منتقل کر نے کی منظور ی دلوائی۔ مونٹاج۔۔۔۔نیب ذرائع کے مطابق پبلک پارٹنر شپ کے تحت ٹھیکہ منظورنظر میسرز بسم اللہ انجینرنگ کو دے دیا گیا جو پیراگون کی پراکسی کمپنی تھی۔