Wednesday, April 24, 2024

شہبازشریف کی یوم دفاع کے موقع پر یادگار شہدا مناواں پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی

شہبازشریف کی یوم دفاع کے موقع پر یادگار شہدا مناواں پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی
September 6, 2020
مناواں (92 نیوز) اپوزیشن رہنما شہبازشریف نے یوم دفاع کے موقع پر یادگار شہدا مناواں پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے دفاع وطن کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ انہوں نے کہا پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ مودی سن لے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی ہم اسی طرح متحد رہے تو کشمیر ضرور آزاد ہو گا۔ ہم اپنے غازیوں اور شہیدوں کی وجہ سے آزاد ہیں۔ آج دشمن آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا۔ وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرنے کے لئے یادگار شہدا پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بولے ہماری آنے والی نسلوں کی یادوں میں شہید ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ وفاقی سیاسی قوتیں نظریہ پاکستان کی علمبردار ہیں۔