Friday, March 29, 2024

شہبازشریف کی گورنرسندھ کے مرحوم بھائی کی رہائشگاہ آمد ،نعروں پر مرحوم کی بیٹی برہم

شہبازشریف کی گورنرسندھ کے مرحوم بھائی کی رہائشگاہ آمد ،نعروں پر مرحوم کی بیٹی برہم
June 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف  سندھ کے دورے پر ہیں ، اسی دوران شہباز شریف گورنر سندھ محمد زبیر کے بھائی طارق عمر  کی رہائش گاہ پہنچے ۔ شہباز شریف کی آمد کے موقع پر پہلے سے موجود لیگی کارکنوں نے نعرے لگانے شروع کئے جس پر والد کی موت پر رنجیدہ گورنر سندھ کی بھتیجی  نے  گھر کے باہر سیاسی نعرے  بازی پر کارکنوں کو کھری کھری سنادی ۔ مرحوم کی صاحبزادی نے  کارکنوں پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ گاہ نہیں ہے ، میرا باپ مرا ہے ، چلے جاؤ یہاں سے ۔ گورنر سندھ کی بھتیجی کے تیور دیکھتے ہوئے پر جوش  ن لیگی کارکنان کا جوش ٹھنڈا  پڑگیا اور وہ جس طرح آئے تھے اسی طرح واپس روانہ ہوگئے  ۔