Thursday, April 25, 2024

شہبازشریف کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، فواد

شہبازشریف کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، فواد
September 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری خوش آئند ہے، ان کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے شہبازشریف کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا کہ شہبازشریف کیس کی تحقیقات بہت اچھی ہوئی ہیں، کس طرح پیسہ باہر بھجیجا ہے اور کس طرح یہ پیسہ واپس آیا۔ شہبازشریف کی گرفتاری پیسے باہر بھیجنے والے دوسروں لوگوں کیلئے بھی پیغام ہے۔ احتساب کے تمام اداروں میں ن لیگ کے دور میں افراد لگائے گئے، اپوزیشن کی بڑی قیادت منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری پر تحریک انصاف کو الزام دینا درست نہیں، تمام ثبوت، دستاویزی شکل میں ہیں۔ فواد چودھری نے آصف زرداری کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ زرداری کیس میں تریسٹھ والیم پر مبنی تحقیقات ہیں، اِن افراد کی کرپشن بے نقاب کرنے کے لئے احتساب کے اداروں نے اچھا کام کیا، ایف اے ٹی ایف کیس پر اپوزیشن نے کس طرح شور مچایا، اپوزیشن کی بڑی قیادت منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ وفاقی وزیر بولے کہ شہبازشریف، آصف زرداری یہ لوگ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، منی لانڈرنگ میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونا چاہیے، احتساب کا عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک عوام کا پیسہ واپس نہیں اتا۔