Saturday, April 27, 2024

شہبازشریف کی گرفتاری پر احتجاج ،وحید عالم اور میاں مرغوب کیخلاف مقدمہ درج

شہبازشریف کی گرفتاری پر احتجاج ،وحید عالم اور میاں مرغوب کیخلاف مقدمہ درج
October 6, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا ، پولیس نے وحید عالم خان اور میاں مرغوب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وحید عالم خان اور میاں مرغوب کے خلاف درج مقدمہ کارکنوں کے ہمراہ ریگل چوک  کو ٹائر جلا کر بلا ک کرنے  پر درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے متن  کے مطابق ملزمان نے  روڈ بلاک کر کے نیب اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔