Saturday, April 27, 2024

شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے ، ملک احمد خان

شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے ، ملک احمد خان
October 18, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب کابجٹ مستردکردیا،پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کو بھی مایوس کن قراردیاہے،مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ لاہورمیں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ  حکومتی بجٹ عوام کی مشکلات میں اضافہ کرے گا ، صحت اور ترقیاتی بجٹ کو 50 فیصد کم کر دیاگیاجو افسوسناک ہے ۔ ملک احمد خان نے کہا شہبازشریف کو کس بنیاد پرگرفتارکیاگیا،ہمیں سیاسی بنیادوں پردیوارکے ساتھ لگایا جارہاہے ۔ ان کاکہناتھاکہاکہ اجلاس کے لئے ریکوزیشن جمع کرانے گئے تواپوزیشن پرپنجاب اسمبلی کے دروازے بند کردیئے گئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما بولےاسحاق ڈار کی پالیسیوں سے مہنگائی اور ڈالر کنٹرول میں تھا آج حکومت سے دونوں نہیں سنبھل نہیں رہے،حکومت سیاسی ٹمپریچر خود بڑھا رہی ہے، ہوش کے ناخن لئے جائیں ورنہ اس حمام میں سب ننگے ہیں۔