Wednesday, May 8, 2024

شہبازشریف کی ضمانت کو بے گناہی نہ سمجھا جائے، فواد چودھری

شہبازشریف کی ضمانت کو بے گناہی نہ سمجھا جائے، فواد چودھری
February 14, 2019
 اسلام اباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شہباز شریف کی رہائی پر کہا شہبازشریف کی ضمانت کو بے گناہی نہ سمجھا جائے۔ پریس بریفنگ کے دوران وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا شہباز شریف کی رہائی نیب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ نیب کو ضمانت کا فیصلہ چیلنج کرنا چاہیے۔ فواد چودھری نے کہا  بڑے لوگ قانون کی گرفت سے مچھلی کی طرح نکل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا شہباز شریف قید ہی کب تھے۔ ان کو اسلام آباد کی سڑکوں پر فراٹے بھرتے دیکھا ہے۔ وزیراطلاعات فواد چودھری نے صدر ن لیگ کی ضمانت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا شہبازشریف کی ضمانت کو بے گناہی نہ سمجھا جائے، نیب کو اپنے  مقدمات عوام کے سامنے رکھنے چاہیئں۔ ادھر فیاض الحسن چوہان بولے شہبازشریف کی ضمانت ہوئی ہے، رہائی نہیں۔ ن لیگ والوں کا لڈیاں ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ وہ بری نہیں ہوئے صرف ضمانت ملی ہے۔ شہباز شریف کا کوئی مستقبل نہیں۔