Sunday, May 12, 2024

شہبازشریف کی ضمانت کا فیصلہ ریفری جج کرے گا

شہبازشریف کی ضمانت کا فیصلہ ریفری جج کرے گا
April 18, 2021

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت کا فیصلہ ریفری جج کرے گا۔

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ دونوں ججز نےعلیحدہ علیحدہ نوٹ جاری کیا۔

جسٹس سرفراز ڈوگر کہتے ہیں دونوں ججز کی باہمی مشاورت سے ضمانت منظور کی گئی، شارٹ آرڈر لکھنے کا وقت آیا تو جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کہا اختلافی نوٹ لکھیں گے۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال کا کہنا ہے کہ انہوں نے عدالت میں ضمانت مسترد کرنے کا کہا، لیکن جسٹس سرفراز ڈوگر نے اپنے نائب قاصد کے ذریعے ضمانت منظوری کا اعلان کیا۔