Thursday, March 28, 2024

شہبازشریف کی سیاست کا سورج بھی نوازشریف کی طرح غروب ہونے کو ہے، فیاض چوہان

شہبازشریف کی سیاست کا سورج بھی نوازشریف کی طرح غروب ہونے کو ہے، فیاض چوہان
July 16, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی سیاست کا سورج بھی نوازشریف کی طرح غروب ہونے کو ہے۔ فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ 1990ء میں شہباز شریف کے ظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت 21 لاکھ روپے تھی، 1998ء میں یہ اثاثے ایک کروڑ آٹھ لاکھ جب کہ 2018 میں اہل وعیال سمیت 7ارب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اور احتسابی اداروں نے آلِ شریف کی کرپشن کا کچھا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے، لیگی ترجمان اس کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے پی ٹی آئی اور وزیراعظم پر الزام تراشی کواپنا فرض سمجھتے ہیں۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا پاکستانی عوام آلِ شریف کی ساری کرتوتوں سے واقف ہیں۔ لیگی ترجمانوں کی فوج کے الٹے سیدھے بیانات اور پی ٹی آئی پر الزامات سے عوام کا موقف تبدیل نہیں ہو سکتا۔