Tuesday, April 16, 2024

شہبازشریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کاوفدسعودی عرب پہنچ گیا

 شہبازشریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کاوفدسعودی عرب پہنچ گیا
April 15, 2015
ریاض(92نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سربراہی میں دو رکنی وفد سعودی عرب پہنچ گیا۔ وفد سعودی قیادت کو وزیراعظم نواز شریف  کا خصوصی پیغام پہنچانے کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کی  یمن کے حوالے سے مشترکہ قرار داد  کے بارے میں بھی اعتماد میں لے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سربراہی میں دورکنی اعلیٰ سطح کا وفد ایک روزہ دورے پر سعودی عرب  پہنچ چکا ہے وفد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور  سیکرٹری امور خارجہ اعزاز چودھری شامل ہیں ۔ وفد دورے کے دوران سعودی وزیرخارجہ سمیت  اعلیٰ سعودی حکام  سے ملاقاتیں کرے گا اور یمن کے حوالے سے پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد اور وزیراعظم کے  پالیسی بیان کے حوالے سے اعتماد میں لے گا ۔ اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف نے پیر کو یمن کی صورتحال اور پاکستان کے موقف کے بارے میں پالیسی بیان دیا تھا جس میں اُنہوں نے  کہا کہ سعودی سالمیت کو خطرات لاحق ہوئے تو پاکستان سخت جواب دے گا ۔ یمن میں آئینی حکومت کو بحال ہونا چاہیے اور باغیوں کو مذاکرات پر آمادہ کر کے مسئلے کا پرامن حل نکالا جائے ۔ پالیسی بیان آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف دو رکنی وفد کے ساتھ ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔