Thursday, April 18, 2024

شہبازشریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کا سیکرٹری کو خط

شہبازشریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کا سیکرٹری کو خط
December 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) محمکہ داخلہ پنجاب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی اسلام آباد میں رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کیلئے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پیر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے اختتام تک اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی رہاشگاہ کو سب جیل قرار دیا جائے۔ سپیکر اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے 10دسمبر کو شروع ہونے والے اجلاس کے لئے پروڈیکشن آڈر پہلے ہی جاری کرچکے ہیں۔ پروڈیکشن آڈر جاری ہونے کے بعد اجلاس میں شرکت کے لیے شہباز شریف کو لاہور جیل سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ سکیورٹی حکام اجلاس سے قبل شہباز شریف کو پارلیمنٹ ہاوس کے مرکزی دروازے پر سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کریں گے۔ اجلاس کے بعد سارجنٹ ایٹ آمز شہباز شریف کو دوباری سکیورٹی حکام کے حوالے کریں گے۔ گزشتہ ہفتے احتساب عدالت نے شہباز شریف کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیجوا دیا تھا۔ لیگی صدر شہباز شریف کو اب 13 دسمبر کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔