Sunday, May 19, 2024

شہبازشریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

شہبازشریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
December 29, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تعیناتی کے خلاف درخواست ساعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی ڈویژن بینچ پیر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ شہباز شریف کو خود کرپشن الزامات کا سامنا ہے اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ایسے میں وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مقرر نہیں ہو سکتے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست  سماعت  کے لئے منظور کر لی گئی جس پر سماعت  پیر کو ہوگی ۔ اپوزیشن لیڈر  اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں حراست میں لیا تھا جہاں جسمانی ریمانڈ کےبعد عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر  جیل بھیج دیا ہے ۔