Friday, April 26, 2024

شہبازشریف کوتاخیرسے قومی اسمبلی لانے پراپوزیشن کاواک آؤٹ،شاہ محمود واپس لائے

شہبازشریف کوتاخیرسے قومی اسمبلی لانے پراپوزیشن کاواک آؤٹ،شاہ محمود واپس لائے
October 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نیب کی جانب سے شہباز شریف کو تاخیر سے قومی اسمبلی لانے پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کر دیا ۔ ن لیگ نے حزب اختلاف کے قائد شہباز شریف کو تاخیر سے اسمبلی ہال میں لانے پر احتجاج کیا اور اس کے ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسمبلی فلور پر کہا کہ ن لیگ کو احتجاج ختم کر کے ایوان میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا اسمبلی کی کارروائی مفلوج نہیں ہونی چاہیے ۔ اس کے بعد شاہ محمود قریشی واک آؤٹ کرنے والے ارکان کو منانےگئے اورانہیں واپس ایوان میں لے آئے۔ علی امین گنڈا پور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے قرار داد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی  ۔ شہباز شریف نے کہا کہ نیب مجھے لانا ہی نہیں چاہتی  تھی ، میرے زور دینے پر لے کر آئی ہے ۔ نیب کی جانب سے  پرواز کی منسوخی کے بعد شہباز شریف کو بذریعہ موٹر وے گاڑی پر قومی اسمبلی پہنچایا گیا تھا۔