Saturday, April 20, 2024

شہبازشریف کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم

شہبازشریف کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم
October 21, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے فراہم کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ شہبازشریف کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ شہباز شریف کا نیب سے عدم تعاون جاری ہے۔ منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف سے ہونے والی تحقیقات سے متعلق رپورٹ 92 نیوز کو موصول ہو گئی۔ نیب نے ایک بار پھر شہباز شریف پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام لگایا ہے۔ نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف سے بیرون ملک خریدی گئی چار پراپرٹیز سے متعلق سوالات کئے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے بیرون ملک خریدی گئی پراپرٹیز کی 2005 سے 2020 تک ادا کی گئی ماہانہ اقساط سے متعلق جواب نہیں دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کے مطابق بزنس معاملات کو دیکھنے والا ملازم 2017 میں وفات پا چکا ہے ۔ ان سے فیملی ممبران کے اکاؤنٹس میں آنے والی رقم سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی لیکن جواب نہیں دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف سے بیرون ملک خریدی گئی پراپرٹی سے متعلق پوچھ گچھ کرنا باقی ہے۔ احتساب عدالت نے ن لیگ کی درخواست پر شہباز شریف کو جیل میں گھر کا کھانا، میٹرس، کرسی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کاحکم دیتے ہوئے ستائیس اکتوبر کو رپورٹ طلب کر لی۔