Thursday, May 9, 2024

شہبازشریف کا یہ قصور ہے کہ نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، مریم نواز کا ٹویٹ

شہبازشریف کا یہ قصور ہے کہ نواز شریف  کا ساتھ نہیں چھوڑا، مریم نواز کا ٹویٹ
September 28, 2020
لاہور (92 نیوز) رہنماء مسلم لیگ ن مریم نواز کہتی ہیں شہبازشریف کا صرف یہ قصور ہے اس نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1310517501655089152?s=20 ن لیگ رہنماء مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا شہبازشریف نے جیل جانے کو ترجیح دی مگر بھائی کے ساتھ کھڑا رہا۔ انتقامی احتساب نوازشریف اور اس کے ساتھیوں کا حوصلہ پست نہیں کرسکتا۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1310517846422687744?s=20 انہوں نے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب حکومت اوران کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی۔ آپ شہباز شریف کو گرفتار کر کے بھی اپنے جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کو نہیں بچا سکیں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کیے مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا۔ انشاءاللّہ!، آج ہم سب شہباز شریف ہیں!۔