Friday, April 19, 2024

شہبازشریف کا ٹیلی فون پر نوازشریف سے رابطہ، برطانوی ہوم آفس کے فیصلے پر گفتگو

شہبازشریف کا ٹیلی فون پر نوازشریف سے رابطہ، برطانوی ہوم آفس کے فیصلے پر گفتگو
August 5, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) شہبازشریف کا ٹیلی فون پر محمد نوازشریف سے رابطہ ہوا، برطانوی ہوم آفس کے فیصلے کے حوالے سے بات کی۔

نواز شریف نے ہوم آفس کے فیصلے پر قانونی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا، شہبازشریف کا بڑے بھائی کو مکمل علاج اور ڈاکٹروں سے اجازت ملنے تک برطانیہ میں ہی قیام کا مشورہ دیا۔

شہباز شریف بولے کہ، پارٹی کو آپ کی صحت وسلامتی سب سے زیادہ عزیز اور مقدم ہے، پوری قوم اور پارٹی آپ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔