Tuesday, May 7, 2024

شہبازشریف کا نگران وزیراعلیٰ کو خط،نوازشریف کو سہولیات نہ دینے کا شکوہ

شہبازشریف کا نگران وزیراعلیٰ کو خط،نوازشریف کو سہولیات نہ دینے کا شکوہ
July 16, 2018
لاہور ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے نگران وزیراعظم،نگران وزیراعلیٰ پنجاب کوخط لکھ کرنوازشریف کیلئے سہولیات مانگ لیں  ۔ خط میں لکھاگیاہے کہ نواز شریف تین بار ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں انہیں اڈیالہ جیل میں اُن کے استحقاق کے مطابق سہولیات دی جائیں ۔ نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں گیارہ سال قید بامشقت کی سزا کاٹ رہے ہیں انہیں جیل مینوئل کے مطابق بی کلاس مہیا کی گئی ہیں ،نوازشریف  کوبیڈ، اخبار، پنکھے اور مشقتی کی سہولت پہلے سے ہی فراہم کر دی گئی ہے ۔ لیگی قیادت ،نوازشریف اورمریم نواز دعوے کرتے رہے کہ ہنس کرقیدکاٹیں گے لیکن  تین دن  میں ہی محلات کی اسائشوں کو یاد کرنے لگے ہیں۔