Saturday, May 11, 2024

شہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، فواد چودھری

شہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، فواد چودھری
May 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے شہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ کابینہ کی منظوری اور قانونی ضابطے مکمل ہونے پر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ متعلقہ ریکارڈ اس ضمن میں اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔