Friday, April 26, 2024

پی ڈی ایم نے فوری شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

پی ڈی ایم نے فوری شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا
October 9, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے فوری شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ عمران خان پر قومی دفاعی ادارے کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کردیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ، موجودہ حکومت کے خلاف ہر صورت احتجاج کرنا ہوگا۔ شفاف الیکشن سے ہی ترقی ممکن ہوسکتے ہیں، پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے کہ فوری شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

اُن کا کہنا تھا آج پی ڈی ایم کے اتحاد کے حوالے سے بات چیت ہوئی، مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، دیکھتی آنکھوں نے اس بد تر حالات نہیں دیکھے ہوں گئے، ڈینگی کے وار بھی جاری ہیں۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن بولے ملک کے تمام ادارے کمزور ہوچکے ہیں۔ مہنگائی سے ہر شخص پریشان ہے،عوام سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں، مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں 31 اکتوبر کو بڑا جلسہ ہوگا۔

اس سے قبل پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی تیمارداری کیلئے انکی رہائش گاہ پہنچے، ون آن ون ملاقات میں ملک کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے ملک میں فوری الیکشن کا مطالبہ کر دیا۔