Friday, April 26, 2024

شہبازشریف کا تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کی تحقیقات کا مطالبہ

شہبازشریف کا تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کی تحقیقات کا مطالبہ
July 31, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

شہبازشریف کہتے ہیں پاکستان کے مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کی عالمی میڈیا کی تصدیق سے اپوزیشن کا مؤقف سچ ثابت ہوگیا۔ حقیقت سامنے آنے سے ثابت ہوگیا حکومت قوم سے مسلسل غلط بیانی کرتی رہی۔

انہوں نے کہا، ن لیگ نے جو ایل این جی 8 ڈالر میں خریدی، پی ٹی آئی 15 ڈالر ایم ایم بی ٹی یوپر خرید رہی ہے۔ ایل این جی کا ایک جہاز منگوانے پرحکومت 22.5 ملین ڈالر اضافی ادا کررہی ہے۔ یہ نااہلی نہیں بلکہ دولت کمانے کی ہوس کا نتیجہ ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔