Saturday, May 11, 2024

شہبازشریف کا ادویات اسیکنڈل کی پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ

شہبازشریف کا ادویات اسیکنڈل کی پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ
May 9, 2020
لاہور (92 نیوز) شہبازشریف نے ادویات اسیکنڈل کی پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ کردیا، اپوزیشن لیڈر نے کہا عمران خان آٹے چینی کی طرح ادویات اسیکنڈل کے بھی ذمہ دار ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بھارت سے ان ادویات کی درآمد کی منظوری کابینہ کے اجلاس میں خود وزیراعظم عمران خان نے دی۔ بھارت سے جان بچانے والی ادویات کی آڑ میں دیگر ادویات کی درآمد سنگین جرم ہے، ہمارے دور میں یہ ہوتا تو عمران نیازی غداری کا مقدمہ درج کراچکے ہوتے۔ شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہی وزیر صحت بھی ہیں، اربوں روپے کے اسیکنڈل کا جواب دیں۔ اربوں روپے کی ادویات کا اسیکنڈل پہلے بھی آچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملوث وزیر کو عمران خان نے تحفظ اور نیا عہدہ دیا۔  وزیراعظم کی حیرانگی سے کام نہیں چلے گا، قوم کو لوٹنے والے مجرموں کو کٹہرے میں لایاجائے۔