Friday, April 19, 2024

شہبازشریف پی اے سی کی چیئرمین شپ سے مستعفی نہیں ہوئے ، رانا ثنا اللہ

شہبازشریف پی اے سی کی چیئرمین شپ سے مستعفی نہیں ہوئے ، رانا ثنا اللہ
May 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف پی اے سی کی چیئرمین شپ سے مستعفی نہیں ہوئے ۔ چینل 92 نیوز کے پروگرام ہو کیا رہا ہے میں  گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پی اے سی کی چیئرمین شپ رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ خود کریں گے ، پی ٹی آئی کی حکومت افسران کے تبادلوں میں  لگی ہوئی ہے ۔ رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھاکہ شہباز شریف واپس آئیں گے اور پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کریں گے ۔

شہباز شریف نے  مقدمات کی پیروی کیلئے وکیل کو پاور آف اٹارنی بھجوا دی

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااﷲ نے کہا کہ ہم خاموش رہے تو یہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کردینگے ،اقتصادی طورپر تباہی ہوگئی ہے ،ہمارے ٹیکس کلیکشن میں 480 ارب کا شارٹ فال ہے ۔ چینل 92 نیوزکے پروگرام ہوکیارہاہے میں میزبان فیصل عباسی سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  سانحہ داتا دربار کے شہدا سے اظہار افسوس کرتا ہوں۔ سکیورٹی اداروں نے امن وامان کیلئے بہت عمدہ کام کیاہے لیکن جب سے یہ تبدیلی سرکار آئی ہے اس نے کچھ نہیں کیا ۔ تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے بظاہر تو لگتا ہے کہ حمزہ شہباز ڈرائیونگ سیٹ پرہیں لیکن اصل میں مریم نواز کی یہ لانچنگ تھی اورلگتاہے کہ انہیں اپوزیشن لیڈر کیلئے لایا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ شہبازشریف کسی وجہ سے ناراض ہوکرلندن بیٹھ گئے ہیں اور ان کی ناراضگی نوازشریف سے ہی ہوسکتی ہے ۔ پی ٹی آئی میں بندے نہیں، اس لئے وہ غیر منتخب افراد کو لارہے ہیں عمران خان جہانگیرترین پر بہت زیادہ اعتبار کرتے ہیں۔